0
Wednesday 2 May 2018 12:05

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات

ایران نہ صرف پڑوسی ملک ہے بلکہ باہمی تعلقات محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کی ملاقات، ملاقات میں عالمی سیاسی صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے امکانات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات ہمیشہ کی طرح باعث مسرت ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ایران نہ صرف پڑوسی ملک ہے بلکہ باہمی تعلقات محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، حالات کیسے بھی ہوں، پاک ایران تعلقات کا گراف کسی بھی صورت نیچے نہیں آنا چاہیئے۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خطے کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، ایک دوسرے پر اعتماد کے تعلق کو نبھانا ہے۔ مہدی ہنر دوست نے مزید کہا کہ پاک ایران تجارت کیلئے بے شمار مواقع موجود ہیں، باہمی تعاون کو فروغ دے کر تجارت کے حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ مہدی ہنر دوست نے کہا امت مسلمہ کڑے حالات سے گزر رہی ہے، سازشوں کا مل جل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملاقات میں لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مجید صادق دولت آبادی، پولیٹیکل قونصلر محمود بلادی، اکنامک سیکرٹری محسن فتح ابار، اکنامک قونصلر مہدی ابے دینی، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 721866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش