0
Wednesday 2 May 2018 16:22

ٹانک، ٹینڈر کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

ٹانک، ٹینڈر کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ٹینڈر کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک میں ٹینڈر کے مسئلے پر محسود شمیرائی قبائل کے 2 گروپوں کے مابین پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں تصادم ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مسلح گروپوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں بھی فائرنگ کی، واقعے کے بعد لیویز فورس نے مسلح گروپوں کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 721907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش