0
Wednesday 2 May 2018 16:29

پرویز خٹک کی سراج الحق سے ملاقات، صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست

پرویز خٹک کی سراج الحق سے ملاقات، صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گذشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کیلئے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی درخواست پر سراج الحق نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے، جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے اس لئے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں قائدین کے سامنے رکھا جائے گا جس کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 721909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش