0
Wednesday 2 May 2018 17:29

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات

رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور سائنسی اعداد و شمار کے مطابق پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہو جائے گی اور 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا اور چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 721926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش