0
Wednesday 2 May 2018 18:32

نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا، نیب کا سورج صرف پنجاب میں نہیں بلکہ سارے پاکستان میں چمک رہا ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 11 اکتوبر2017ء سے اب تک 226 افراد کو گرفتار کیا جب کہ 872 شکایات کی جانچ پڑتال، 403 انکوائریاں اور 82 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق 217 بدعنوانی کے ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں دائر کیے گئے اور 39 افراد کو احتساب عدالت نے قانون کے مطابق سزا سنائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم مئی کے حوالے سے تقریب میں کہا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب کی دھرتی پر پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور طاقتور سرکاری اداروں کی عقابی نظریں بھی صرف پنجاب پر مرکوز ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کھوج لگانے کے لیے نیب اور دوسرے اعلیٰ اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن دُہرا معیار نہیں چل سکتا، ایک طرف کرپشن کو نظر انداز کریں اور دوسری طرف عقابی نظروں سے ہر چیز دیکھیں۔  
خبر کا کوڈ : 721939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش