QR CodeQR Code

سندھ حکومت کو آئندہ بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا، بجٹ تیار نہ ہو سکا

2 May 2018 22:53

بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 8 مئی کے بعد پیش کیا جائے گا۔ سندھ حکومت پورے مالی سال کا بجٹ تیار کرے گی، جبکہ تین ماہ کا بجٹ منظور کرایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کو آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا، مالی سال 19-2018ء کا بجٹ تیار نہ ہو سکا، سندھ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 8 مئی کے بعد پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پورے مالی سال کا بجٹ تیار کرے گی، جبکہ تین ماہ کا بجٹ منظور کرایا جائیگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس لگایا جائیگا۔ بجٹ کی تیاری میں تاخیر محصولات کی وصولی کے ہدف اور غیر ترقیاتی مصارف کے تعین میں ردوبدل کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 721986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721986/سندھ-حکومت-کو-آئندہ-بجٹ-تجاویز-کی-تیاریوں-میں-مشکلات-کا-سامنا-تیار-نہ-ہو-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org