0
Wednesday 2 May 2018 23:57

آفاق احمد کا لیاقت آباد جلسہ، متحدہ دھڑوں کو شرکت کی دعوت

آفاق احمد کا لیاقت آباد جلسہ، متحدہ دھڑوں کو شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) نے 6 مئی کے لیاقت آباد کراچی کے جلسہ عام کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ کو شرکت کی دعوت دے دی، مہاجر قومی موومنٹ کے چار رکنی وفد نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماؤں اور پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی، دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں ایک دوسرے سے رابطوں کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور شہر میں امن و امان کے فروغ کیلئے رابطوں کے سلسلے کو مزید فروغ دیا جائے گا، بہادرآباد اور پی آئی بی گروپوں کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد چھ مئی کے جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

مہاجر قومی موومنٹ کے وفد، جس کی قیادت مرکزی رہنما نعیم حشمت کر رہے تھے، وفد میں شاہد فراز، کامران رضوی اور تنویر قریشی شامل تھے، نے ایم کیو ایم بہادرآباد کے دفتر میں رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں مہاجر قومی موومنٹ کے 6 مئی کو لیاقت آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی، اس کے بعد وہ ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائشگاہ پر گئے اور انہیں بھی جلسے کی دعوت دی۔ اس موقع پر نعیم حشمت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی کو جلسے میں شرکت کی دعوت اس لئے نہیں دی جائے گی، کیوںکہ جو لوگ مہاجر نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں ہی جلسے میں بلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 721987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش