0
Wednesday 2 May 2018 15:44

یمنی میزائلوں کا خوف، سعودی عرب کے متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن دوبارہ فعال ہونگے

یمنی میزائلوں کا خوف، سعودی عرب کے متعدد شہروں میں خطرے کے سائرن دوبارہ فعال ہونگے
اسلام ٹائمز۔ سعودی شہری دفاع کے مرکز نے اعلان کیا کہ "ریاض"، "الدرعیه و الخرج" کے صوبوں اور اس ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع تمام دیگر صوبوں میں دوبارہ خطرے کے سائرن کو بحال کر دیا جائے گا۔ سعودی عرب کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبارہ خطرے کے سائرن کے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نیوز ویب سایٹ "النجم الثاقب" کے مطابق یہ طے ہوا کہ ریاض اور چند درسرے شہروں میں خطرے کے یہ سائرن فعال کئے جائیں گے۔ یہ اقدامات ریاض کی طرف سے ایسی صورتحال میں انجام دیئے جا رہے ہیں، جب یمن کی طرف سے میزائل حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور سعودی حکام ان سے شدید خوفزدہ ہیں۔ سعودی عرب کے خدمات اور شہری دفاع کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے علاوہ الدرعیه و الخرج کے صوبوں اور اس ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع دیگر تمام صوبوں میں بھی دوبارہ خطرے کے سائرن کو فعال کر دیا جائے گا۔ اس مرکز نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 10 مئی کو دوپہر ایک بجے اس خطرے کے ان سائرنز کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔ سعودی شہریوں نے اس اقدام سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عام لوگوں کے درمیان خوف اور پریشانی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ انصار اللہ اور یمنی فوج کے میزائل یونٹس نے گذشتہ مہینے 11 اپریل کو ریاض میں سعودی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر اور اس ملک کے دارالحکومت میں واقع دوسرے اہداف کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اسی طرح یمنیوں نے جازان میں واقع ملک عبداللہ کے اقتصادی علاقے کو بھی اپنے بیلسٹیک میزائل بدر1 سے نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 722032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش