0
Thursday 3 May 2018 11:32

ڈبل سواری پر پابندی سے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام نہیں ہو سکتی، جماعت اسلامی کوئٹہ

ڈبل سواری پر پابندی سے ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام نہیں ہو سکتی، جماعت اسلامی کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان کیطرف سے جاری کئے گئے بیان میں کوئٹہ میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہو جائے تو حکومت کو صرف غریبوں کی سواری موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ہی نظر آتی ہے، حالانکہ موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہیں رکتی، حکومت فی الفور موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ختم کرے اور غریبوں کی مشکلات میں کمی کرے، دوسری طرف ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے بجٹ دھماکے کے بعد عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے نام نہاد عوامی نمائندوں کو غریب عوام کی مشکلات کا ادراک ہی نہیں۔ وہ محض اقتدار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اشیاء ضروریہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب حکومت کی عوام کش ظالمانہ پالیسیوں نے کسر پوری کر دی ہے۔ روزگار برائے فروخت کی وجہ سے اہل اور پڑھے لکھے لوگوں کے گھروں میں فاقوں کا راج ہے۔ ماہ صیام میں دنیا بھر کی حکومتیں مسلمانوں کو ہرلحاظ سے ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں کرتی ہیں، مگر پاکستان میں خوب لوٹ مار کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 722065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش