QR CodeQR Code

بنوں میں سکیورٹی فورسز پرحملہ، 2 اہلکار شدید زخمی

3 May 2018 12:40

حملہ بنوں کے علاقے جانی خیل میں اسوقت کیا گیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی، حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، جسکے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ جانی خیل میں اسوقت کیا گیا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے مطابق گشت پر تھی، حملہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 722108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722108/بنوں-میں-سکیورٹی-فورسز-پرحملہ-2-اہلکار-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org