0
Thursday 3 May 2018 14:48

پولیو سے بچوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی پشاور

پولیو سے بچوں کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی پشاور
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شاہین مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر پولیو ویکسین سے جاں بحق بچوں کے والدین سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ، ٹیکنیکل فوکل پرسن ای او سی ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، صوبائی این سٹاف آفیسر ڈاکٹر اعجاز علی شاہ، محکمہ صحت فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر انور جمال اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین کو یقین دلایا کہ انکوائری رپورٹ میں اگرکوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر واضح کیاکہ محکمہ صحت کے مطابق پولیو ویکسین سے ہلاکتیں ناممکن ہیں تاہم کمیٹی ہر پہلو کا جائزہ لے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 722135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش