0
Thursday 3 May 2018 19:51

تہکال میں مسلح افراد نے پولیس تحویل سے ساتھی کو چھڑا لیا

تہکال میں مسلح افراد نے پولیس تحویل سے ساتھی کو چھڑا لیا
اسلام ٹائمز۔ تہکال میں مسلح افراد نے پولیس کی تحویل سے اپنے ساتھی کو چھڑا لیا، جبکہ پولیس سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ اے ایس آئی قاضی اسرار نے تہکال تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ جہانگیر آباد میں گشت کررہا رہا تھا۔ اس دوران راستے میں 2 فریقین کے مابین جھگڑے کے دوران انہوں نے کامران نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تاہم اس دوران اس کے دیگر 12 ساتھی وہاں آئے اور زبردستی پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا لیا اور پولیس سے کلاشنکوفیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کامران اور امجد ولد سرفراز اوران کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 722138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش