0
Thursday 3 May 2018 19:07
قائد اعظم محمد علی جناح ملک میں وفاقی پارلیمانی جمہوریت اور اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے تھے

تبدیلی اور روٹی کپڑا مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، اعجاز ہاشمی

تبدیلی اور روٹی کپڑا مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے ہی موثر دینی جماعتوں کا اتحاد ہے، عوام آئندہ انتخابات میں پانچوں دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے، تبدیلی اور روٹی کپڑا ور مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، اب صرف نظام مصطفی کی بات ہوگی اور مہریں کتاب کے نشان پر لگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی شعبدہ بازی چلے گی اور نہ ہی سیاسی یتیموں کا چورن بکے گا، قوم کو جگانا ہوگا، کتاب کو جتانا ہوگا۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے پر جے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نور احمد سیال اور صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں، ہمیں تبدیلی نظام کی چاہیے، چہروں کی نہیں، کچھ لوگوں کو ایم ایم اے کی بحالی برداشت نہیں ہو رہی، اس لئے مذہبی ووٹ تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعتوں سے نکالے گئے اور عوام کے ٹھکرائے عناصر مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، اپنی اصل جماعتوں سے علیحدہ ہوکر گروپ بنانے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنی اپنی جماعتوں میں واپس آ جائیں، مذہبی ووٹ تقسیم نہ کریں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ وفاقی پارلیمانی جمہوریت اور اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے تھے مگر ان کی وفات کے بعد آنیوالے حکمرانوں نے 1973ء تک 26 سال کے طویل عرصے میں ملک کا متفقہ آئین ہی نہ بننے دیا۔ اداروں نے مداخلت جاری رکھی، کبھی بیوروکریٹ تو کبھی وردی والے حکومت کرتے رہے، سرمایہ داروں جاگیر داروں نے ملکی سیاست کو تختہ مشق بنائے رکھا اور عوام کی بجائے اپنا ایجنڈا چلاتے رہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا گیا، مگر اب کسی کا چورن نہیں بکنے والا۔ محمد عربی کے غلام کسی یہودی لابی کی چال نہیں چلنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 722160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش