QR CodeQR Code

7 سول ججز کیخلاف تحقیقات کا حکم جاری

3 May 2018 21:29

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت چیف جسٹس نے لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ لاہورہائی کورٹ کو بھجوا رہے ہیں، اگر ججز نے رقم خورد برد کی ہے تو ہائی کورٹ تحیققات کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس میں لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت چیف جسٹس نے لاہور ضلع کے 7 سول ججز کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ لاہورہائی کورٹ کو بھجوا رہے ہیں، اگر ججز نے رقم خورد برد کی ہے تو ہائی کورٹ تحیققات کرے گی۔ چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کو تحقیقات کر کے ذمہ دار ججز کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اتنی بڑی رقم کیسے سرکاری خزانے سے نکل گئی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جناب اپنا گھر ٹھیک کرنے کے لیے یہ فٹ کیس ہے۔


خبر کا کوڈ: 722183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722183/7-سول-ججز-کیخلاف-تحقیقات-کا-حکم-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org