0
Thursday 3 May 2018 22:50

نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست

نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں شکایات، ان کی چھان بین اور مقدمات کے متعلق اعداد و شمار جاری کئے ہیں، جس میں کراچی سرفہرست رہا ہے۔ ایبر پختونخوا میں نیب کے پاس 79 انکوئریاں اور 25 انویسٹی گیشنز ہیں، بدعنوانی کے 194 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ بلوچستان میں زیر سماعت بدعنوانی کے ریفرنسز کی تعداد 96 ہے۔ نیب بلوچستان 80 شکایتوں کی چھان بین اور 24 کی تفتیش کر رہا ہے۔ لاہور میں نیب کی 155 انکوائریاں اور 49 انویسٹی گیشنز جاری ہیں، متعلقہ عدالتوں میں بدعنوانی کے 360 مقدمات زیر سماعت ہیں۔ راولپنڈی میں نیب 102 انکوائریاں اور 43 کیسز پر انویسٹی گیشنز کر رہا ہے۔ نیب راولپنڈی کے تحت زیر سماعت ریفرنسز کی تعداد 178 ہے۔ سکھر میں نیب 96 انکوائریاں اور 18 انویسٹی گیشنز کر رہا ہے۔ بدعنوانی کے 46 ریفرنسز بھی زیر سماعت ہیں۔ ملتان میں 56 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ 20 انکوائریاں اور 10 انویسٹی گیشنز بھی ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش