0
Thursday 3 May 2018 23:25

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کا آغاز، شہداء کی قبور پر اسکائوٹ سلامی

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کا آغاز، شہداء کی قبور پر اسکائوٹ سلامی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ شہدائے امامیہ کی تقریبات ملک بھر میں شروع ہو گئیں، ملتان میں شہدائے امامیہ جامع مسجد الحسین میں شہداء کی قبور پر فاتحہ خوانی کی گئی اور امامیہ اسکائوٹس کی جانب سے اسکائوٹ سلامی بھی دی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سابق ڈویژنل صدر سید فرخ مہدی، موجودہ ڈویژنل صدر ڈاکٹر موسٰی کاظم اور دیگر بھی شریک تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ شہداء کسی بھی قوم اور تحریک کی کامیابی زینہ ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہے، اُنہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، آئی ایس او کی جانب سے شہدائے امامیہ کی یاد منانا ایک اعزاز ہے، پاکستان میں شہدائے امامیہ کی ایک طویل فہرست ہے، جنہوں نے اپنے خون کے ذریعے اس قوم اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا، شہداء ہمارے وارث ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش