0
Friday 4 May 2018 00:07

پیپلزپارٹی اپنے منشور میں کسان دوست پالیسی شامل کرے گی، یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی اپنے منشور میں کسان دوست پالیسی شامل کرے گی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور میں فرینڈلی کسان پالیسی کو شامل کرے گی، حالانکہ پہلے بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پیپلزپارٹی نے جو اقدامات کئے ان کی مثال پیش نہیں دی جا سکتی، پانی کے بحران کی وجہ سے کسانوں کے مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات میں کی، جو ان کے بہنوئی مخدوم وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آئے تھے، اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی صدر عابدہ بخاری، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما سید مطلوب بخاری، پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری انور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں یوسف رضا گیلانی نے کسانوں کے لئے مثالی اقدامات کئے اور یہ پہلا موقع تھا کہ کسانوں کو گندم کے صیح نرخ ملے، موجودہ حکومت نے نہ تو کسان پیکج کے ذریعے کسانوں کے مسائل حل کئے اور نہ ہی بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی گئی، جو کہ کسان کا استحصال ہے، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چوہدری انور سے کہا کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تحریری تجاویز تیار کریں، جنہیں پیپلزپارٹی کی منشور کمیٹی میں شامل کیا جائے گا، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے منشور کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں رحمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے انہیں بتایا کہ چوہدری انور جو تحریری تجاویز دیں گے اسے پارٹی منشور میں شامل کیا جائے گا، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور چوہدری انور نے اتفاق کیا کہ کالا باغ ڈیم سمیت دیگر ڈیم بننے چاہیئیں، سابق وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ اگر چاروں صوبے متفق ہوں تو پیپلز پارٹی کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے مسئلے پر چاروں صوبوں کا متفق ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 722217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش