0
Friday 4 May 2018 00:49

بلتستان میں کئی این جی اوز خوشحالی کے نام پر فحاشی پھیلا رہی ہیں، علماء کرام کو نوٹس لینا ہوگا، رکن جی بی کونسل

بلتستان میں کئی این جی اوز خوشحالی کے نام پر فحاشی پھیلا رہی ہیں، علماء کرام کو نوٹس لینا ہوگا، رکن جی بی کونسل
اسلام ٹائمز۔ رکن جی بی کونسل و مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء وزیر اخلاق حسین نے مقامی اخبار کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلتستان میں درجنوں این جی اوز گلی کوچوں میں تعلیم، صحت اور خواتین کی ترقی کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہی ہیں۔ تحقیقاتی ادارے کرپشن میں ملوث تمام این جی اوز کو شکنجے میں لیں اور عوام کے نام پر کرپشن کو روکیں، ورنہ مسائل پیچیدہ ہو جائیں گے۔ بہت ساری این جی اوز ایسی بھی ہیں جن کے پاس دفاتر موجود نہیں مگر کہیں بھی ان کی سرگرمی نظر نہیں آتی۔ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ جب تک کرپشن بے نقاب نہیں ہوگی تب تک عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ وزیر اخلاق حسین نے مزید کہا کہ این جی اوز علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر باہر سے پیسے لا کر عیاشیاں کر رہی ہیں۔ آج تک کسی این جی او نے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال یا کسی تعلیمی ادارے کیلئے ایک پیسہ نہیں دیا۔ سارے پیسے این جی اوز چلانے والے افراد کی جیبوں میں جا رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری اور کمشنر بلتستان سے میری گزارش ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور کرپشن میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں۔ یہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ بہت ساری این جی اوز غریبوں کے نام پر پیسے ہڑپ کر رہی ہیں۔ کچھ این جی اوز کے ذمہ داران کے پاس ماضی میں کھانے کیلئے روٹی نہیں تھی آج ان کے پاس بڑے بڑے بنگلے موجود ہیں۔ تحقیقاتی ادارے آگے بڑھیں اور این جی اوز کی چھان بین کریں۔ این جی اوز کے بارے میں عوام کے بڑے تحفظات ہیں۔ کئی این جی اوز ایسی بھی ہیں جو ترقی اور خوشحالی کے نام پر علاقے میں فحاشی پھیلا رہی ہیں۔ علمائے کرام کو بھی بھی نوٹس لینا ہوگا ورنہ معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 722225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش