0
Monday 16 May 2011 10:33

اسامہ پہلے ہی امریکی قید میں تھے، بیمار پڑے تو انہیں ہلاک کر دیا، احمدی نژاد

اسامہ پہلے ہی امریکی قید میں تھے، بیمار پڑے تو انہیں ہلاک کر دیا، احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے خود کو دوبارہ صدر منتخب کرانے کے لئے اسامہ کو مارا۔ اسامہ بن لادن پہلے ہی امریکی قیدی تھے کچھ وقت قبل اسامہ کو امریکی فوج نے قید کیا تھا، وہ قیدی بننے کے بعد بیمار پڑ گئے تھے، جس کے بعد امریکی فوجیوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔ اسامہ بن لادن کی موت آئندہ کے امریکی انتخاب کیلئے پراپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ تہران میں انسداد دہشت گردی کانفرنس میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ کے خلاف امریکی کاروائی کا مقصد نہ تو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور نہ ان گروپوں کو تباہ کرنا جن کے بارے میں وہ دہشت گرد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی صلاحیت پر مذاکرات کو تیار ہیں۔
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن مارے جانے سے پہلے امریکی فوج کی قید میں تھا۔ ایرانی ٹیلی وژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ان کے پاس ایسی درست اطلاعات ہیں کہ اسامہ کو کافی عرصے سے امریکی فوج نے پکڑ رکھا تھا اور اس دن جب اسے مارا گیا اس وقت تک وہ امریکیوں کا قیدی تھا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکیوں نے اسامہ کو بیمار کر کے رکھ دیا تھا۔ اسے بعد میں مار دیا گیا۔ احمدی نژاد نے کہا کہ بن لادن کو اوباما کی انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے مارا گیا اور اب وہ اس کی جگہ کسی اور کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ایٹمی تنازع حل کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، کیونکہ بہترین تعاون یہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش