0
Thursday 3 May 2018 12:44

دمشق کا امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے جنگی جرائم روکنے کیلئے سلامتی کونسل کو خط

دمشق کا امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے جنگی جرائم روکنے کیلئے سلامتی کونسل کو خط
اسلام ٹائمز۔ شام کی وزارت خارجہ نے صوبہ حسکہ میں امریکی اتحاد کی جانب سے نئے جرائم کے ارتکاب پر اپنے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے جرائم کا مقصد شام کی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کو ختم کرنا ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں امریکی اتحاد کے جنگی جرائم کو روکنے کے لئے فوری اقدام کرے۔ دمشق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف اس نام نہاد اتحاد کا مقصد شام کی عوام کے قتل عام کا تسلسل، اس ملک کے اقتدار و علاقائی سالمیت کا خاتمہ اور اس ملک کے بحران کو طول دینا ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی ایک رپورٹ کے مطابق دمشق نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی باغی اتحاد نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ہفتے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر شام کے عام شہریوں کو خاک اور خون میں نہلا دیا ہے۔ امریکی اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی صوبہ الحسکہ کے جنوبی علاقے میں واقع "الفاضل" نامی دیہات میں بمباری کی تھی، جس میں 25 شہری شہید اور 100 سے زیادہ عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

دمشق نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ذریعے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کی حمایت کی ہے اور اس کوشش میں ہے کہ صوبہ الحسکہ، رقہ اور دیر الزور میں اپنے سے منسلک ملیشیا گروہ "علیحدگی پسند ایجنٹوں" کو دوبارہ منظم کرے۔ لہذا شامی وزارت خارجہ نے دوبارہ اس بات یاد دہانی کروائی ہے کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور صلح و سلامتی کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے اور اسے ان جرائم کو روکنے کیلئے فوری عملی اقدام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ دمشق نے سلامتی کونسل سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہرگز یہ اجازت نہ دے کہ امریکہ شام کی تقسیم، تباہی اور لوٹ مار کے اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنائے، امریکہ کے حالیہ اور گذشتہ جرائم نے اسکے اس منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 722326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش