0
Friday 4 May 2018 18:11

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اتاق ایران شناسی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اتاق ایران شناسی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اتاق ایران شناسی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا، یہ سینٹر گزشتہ برس آگ لگنے کے وجہ سے جزوی طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ اُتاق ایران شناسی کو جی سی یونیورسٹی لاہور نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے دوبارہ اپنے حال میں بحال کیا ہے۔ اُتاق ایران شناسی کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران علی اکبر رضائی فرد نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر احمد مرجانی نژاد اور جی سی یو ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پروفیسر حسن شاہ کا کہنا تھا کہ اُتاق ایران شناسی جی سی یو میں فارسی زبان و ادبیات کیساتھ ساتھ مشرقی علوم کابہت بڑا سینٹر ہے، بہت سے ملکی اور غیر ملکی محققین یہاں تحقیق کیلئے آتے ہیں، اس سینٹر میں فارسی کتب کے علاوہ اردو اور انگریزی کتب کا بھی بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اس موقع پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کی صدر فلیحہ زہرا کاظمی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 722337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش