0
Friday 4 May 2018 19:16

مہمند ایجنسی کے اب جنوبی وزیرستان میں بھی موبائل سروس کی بحالی متوقع

مہمند ایجنسی کے اب جنوبی وزیرستان میں بھی موبائل سروس کی بحالی متوقع
اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کے بعد اب جنوبی وزیرستان میں بھی موبائل سروس کی بحالی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل عابد لطیف نے جنوبی وزیرستان کے دورے پر آئے ہوئے میڈیا نمائندوں کیساتھ بات چیت کے موقع پر کہا کہ بہت جلد جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس بحال کی جائیگی اور جنوبی وزیرستان کے رہ جانے والے متاثرین کی واپسی رمضان سے قبل ممکن بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد ایجنسی میں امن قائم ہوا ہے اور اب ایجنسی میں چیک پوسٹوں کی تعداد 90 سے کم ہو کر آٹھ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تعمیر نو کے کام جاری ہیں اور تعلیم کے میدان میں 78 اور صحت کے شعبے میں 11 منصوبہ مکمل کئے گئے ہیں۔ میجر جنرل عابد لطیف نے مزید کہا کہ فراہمی آب کے 174 منصوبے، ایجنسی کے مختلف علاقوں میں 81 پارکس، جبکہ 59 مارکیٹس کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان سے متصل افغان بارڈر کی جدید کیمروں کے ساتھ ریڈارز کی مدد سے نگرانی کا عمل جاری ہے جبکہ ملحقہ سرحد پر پاکستان سکیورٹی فورسز کی 151 چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے 18 ہزار 4 سو 64 متاثرہ خاندانوں میں 433.6 بلین روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے حکومت نے مہمند ایجنسی میں موبائل سروس بحال کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 722351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش