0
Friday 4 May 2018 22:09

طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، ڈی جی رینجرز سندھ

طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، ڈی جی رینجرز سندھ
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، سندھ یونیورسٹی کے کئی طالب علموں نے ملک کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو یونیورسٹی میں طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ سندھ میں بہتر امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہر قائد میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے طالبعلموں کا کردار اہم ہوتا ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا جامشورو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر مختلف جامعات کے وی سی اور طالب عملوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رینجرز کے کردار کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد، میرپور خاص سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 722393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش