0
Friday 4 May 2018 22:14

لاہور میں جنرل ہولڈ اپ، پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی، گشت بھی بڑھا دیا گیا

لاہور میں جنرل ہولڈ اپ، پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی، گشت بھی بڑھا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور بھر میں پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کر دیا ہے۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور پولیس اہلکار گاڑیوں اور  موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کر رہے ہیں جبکہ شہر میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کے افسر کا کہنا تھا کہ یہ روٹین کی کارروائی ہے تاہم ذرائع کے مطابق اچانک سکیورٹی سخت کر دینا روٹین کی کارروائی نہیں بلکہ دہشتگردانہ حملوں کی اطلاعات پر جنرل ہولڈ اپ کیا گیا ہے۔ پولیس کی گاڑیاں، ڈولفن فورس اور پیرو فورس کے اہلکار گشت کر رہے ہیں جبکہ ناکہ بندی کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنرل ہولڈ اپ رات گئے تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب آج جمعہ کے اجتماعات پر بھی سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔ مساجد اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں آنیوالے نمازیوں کی بھی سخت تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 722395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش