QR CodeQR Code

پی آئی بی اور بہادر آباد کے لوگ سب ایک ہیں، عامر خان

4 May 2018 23:09

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما نے کہا کہ جب بھی الیکشن آتے ہیں، ایم کیو ایم کو دبا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، الیکشن سے پہلے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہو رہی ہے، کل کے جلسے میں دکھائیں گے کہ ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے، ایم کیو ایم پاکستان الیکشن میں پتنگ کے نشان پر اونچی اڑان اڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر ایم کیو کو مضبوط کرنا ہوگا، مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، پی آئی بی اور بہادر آباد کے لوگ سب ایک ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر خان نے کہا کہ سندھ میں کیا کارکردگی دکھائی پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہئے، پیپلز پارٹی کی حکومت 10 سال سے ہے، کراچی کیلئے کیا کام کئے، کراچی اور سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ 5 فروری کو جو صورتحال سامنے آئی، وہ تکلیف دہ تھی، پہلے دن سے کوشش تھی فاروق ستار سے بات کریں، ہماری کوشش تھی فاروق ستار آئیں اور پارٹی چلائیں، ان کے آنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے۔ انہوں مزید نے کہا ک ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والوں سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، ایم کیو ایم الیکشن میں پاک سرزمین پارٹی کو اپنا مدمقابل نہیں سمجھتی، پی ایس پی پہلی جماعت ہے، جس کے پاس بغیر الیکشن لڑے 17 اراکین سندھ اسمبلی ہیں، کراچی کے عوام پاک سرزمین پارٹی کو ایک سیٹ بھی نہیں دے گی۔

عامر خان نے کہا کہ کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینے سے متعلق فیصلہ رابطہ کمیٹی کا تھا، ان کی جانب سے حالیہ بیان نامناسب ہیں، ٹیسوری کو میڈیا پر اس طرح کے تبصرے نہیں کرنے چاہیے، پی آئی بی اور بہادرآباد کے لوگ سب ایک ہیں، ہمیں ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا چاہئے۔ عامر خان نے کہا کہ جب بھی الیکشن آتے ہیں، ایم کیو ایم کو دبا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، الیکشن سے پہلے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہو رہی ہے، کل کے جلسے میں دکھائیں گے کہ ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے، ایم کیو ایم پاکستان الیکشن میں پتنگ کے نشان پر اونچی اڑان اڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 722418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722418/پی-آئی-بی-اور-بہادر-آباد-کے-لوگ-سب-ایک-ہیں-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org