0
Friday 4 May 2018 23:26

وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں، اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں، آصف علی زرداری

وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں، اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا، لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہو جائے گا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر شہید ہوئے، لیکن میاں صاحب نے مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن کر ہماری جمہوریت کے لئے کی گئی جدوجہد کمزور کر دی، اب ہمارے پاس کمزور جمہوریت ہے، جسے کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس سے بڑا سانحہ کیا ہوگا ملک کے لئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا، لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہو جائے گا، ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کے لئے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی حکومت کی ہے، ہمیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں، انہوں نے نہیں دیکھا، لہذا انہیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کی جلدی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ خلائی مخلوق کے بارے میں پہلے میاں صاحب بتائیں کیونکہ وہ نہ صرف ان کو استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ ان کے خلائی مخلوق کے ساتھ قریبی تعلقات بھی رہے ہیں، 1988ء میں چھانگا مانگا، حمید گل سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ یہ رہے ہیں، جبکہ اصغر خان کیس میں بھی ان کا اہم کردار ہے اور یہ ساری خلائی مخلوق ان کے ساتھ چلتی رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش