QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کا دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کیلئے نائیٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ

5 May 2018 18:25

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب پولیس کیلئے 24 نائیٹ ویژن گوگلز خریدے جائیں گے، جن میں ایک نائیٹ ویژن گوگل کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائیٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پنجاب پولیس کو اپنے گوگلز کے سیمپلز جمع کروا دیئے ہیں، جس کے بعد ٹیکنیکل بڈز کے ذریعے ٹینڈرز کا اجراء ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کے سربراہ نے فورس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کیلئے نائیٹ ویژن گوگلز خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نائیٹ ویژن گوگلز رات کی تاریکی میں خصوصی آپریشن کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سمیت پنجاب پولیس کیلئے 24 نائیٹ ویژن گوگلز خریدے جائیں گے، جن میں ایک نائیٹ ویژن گوگل کی قیمت کا تخمینہ 3 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نائیٹ ویژن گوگلز کی 4 کمپنیوں نے پنجاب پولیس کو اپنے گوگلز کے سیمپلز جمع کروا دیئے ہیں، جس کے بعد ٹیکنیکل بڈز کے ذریعے ٹینڈرز کا اجراء ہوگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم قیمت دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا، نائیٹ ویژن گوگلز کی خریداری کیلئے 72 لاکھ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ یہ خریداری مرحلہ وار کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 722500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722500/پنجاب-پولیس-کا-دہشتگردوں-اور-جرائم-پیشہ-افراد-کیخلاف-کارروائی-کیلئے-نائیٹ-ویژن-گوگلز-خریدنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org