QR CodeQR Code

پشاور میں دہشتگردی کا خطرہ، شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن میں پولیس کی مشقیں

5 May 2018 17:35

خصوصی موک ایکسر سائز میں سنائپر شوٹرز اور موٹر سائیکل سکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ سنفر ڈاگز کے ذریعے گرڈ اسٹیشن میں کلین سویپنگ بنانے کیساتھ ساتھ گرڈ کی عمارت اور احاطہ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنا نے کی مشقیں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن میں موک ایکسر سائز کیں۔ مشقوں میں آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی ایس، لیڈیز پولیس اور صدر ڈویژن پولیس نے بھی حصہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی مشقوں کے دوران شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن کا محاصرہ کرکے عمارت میں موجود لوگوں اور عملہ کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشق کی گئی۔ خصوصی موک ایکسر سائز میں سنائپر شوٹرز اور موٹر سائیکل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا۔ سنفر ڈاگز کے ذریعے گرڈ اسٹیشن میں کلین سویپنگ بنانے کیساتھ ساتھ گرڈ کی عمارت اور احاطہ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے کی مشقیں کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 722598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722598/پشاور-میں-دہشتگردی-کا-خطرہ-شیخ-محمدی-گرڈ-اسٹیشن-پولیس-کی-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org