QR CodeQR Code

اقتدار اتنا اہم نہیں ہوتا جس کیلئے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، سعد رفیق

5 May 2018 23:05

حلقے کے عوام سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ 60 دن کیلیے آنا چاہیے اور 61 ویں دن واپس جانا چاہیے، اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی ملک کا نقصان ہو جائے گا


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہماری اتنی کردار کشی کی گئی جو کبھی سوچا بھی نہیں تھا، جو ماحول بن رہا ہے بطور سیاسی کارکن اس پر پریشان ہوں، ہمارے مخالف کارکن کو یقین دلا دیا گیا ہے کہ ہم نے ملک لوٹا ہے، ہمارے کارکنوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ ہمارے مخالف یہودی ایجنٹ ہیں، میں ان دونوں بیانیوں سے متفق نہیں ہوں، ہم اپنی انتخابی مہم کی بنیاد انتشار پر نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا والٹن روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ 60 دن کیلیے آنا چاہیئے اور 61 ویں دن واپس جانا چاہیئے، اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی ملک کا نقصان ہوجائے گا، رسہ کشی کرکے اور ٹانگیں کھینچ کر ملک آگے نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار اتنا اہم نہیں ہوتا جس کے لئے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، ہماری میٹرو بس کو آپ جنگلا بس کہتے تھے، میٹرو بس اتنی اہم نہیں تھی تو آپ اب کیوں پشاور میں بنا رہے ہیں؟، وہ کہتے ہیں ہم نے خیبرپختوا میں ایک ارب درخت لگائے ہیں، بھائی وہ ایک ارب درخت گنے گا کون؟، پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب پہاڑ پر چڑھ گئے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آپ کا ووٹ اگلے پانچ سال کا نہیں بلکہ ملک کی قسمت کا فیصلہ کرے گا، ملک کو پڑھے لکھے جاہلوں کی ضرورت نہیں، اپنے موقف سے نہیں ہٹنا مگر دلیل کے ساتھ بات کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 722658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722658/اقتدار-اتنا-اہم-نہیں-ہوتا-جس-کیلئے-عمران-خان-جھوٹ-بولتے-ہیں-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org