0
Saturday 5 May 2018 23:15

ہمیں پاپا، پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے، انکا چیلنج قبول کرتے ہیں، فاروق ستار

ہمیں پاپا، پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے، انکا چیلنج قبول کرتے ہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں پپا، پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے، لیکن انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ متحدہ کا ووٹ بینک کل بھی مضبوط تھا اور آج بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں منعقدہ ایم کیو ایم پاکستان کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کے جواب میں اپنے بزرگوں کو زحمت نہیں دی، ہماری مائیں اور بیٹیاں ہی کافی تھیں، جبکہ جو یہ کہہ رہے تھے کہ ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، انہیں کہتا ہوں کہ عارضی طور پر کسی اختلاف کی وجہ سے تقسیم نظر آئے، لیکن ہمارا ووٹ بینک تقسیم نہیں ہوا، یہ کل بھی مضبوط تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ 10 سال سے ہم بولنگ کرا رہے تھے، لیکن اب ہماری بیٹنگ کی باری ہے، ہمیں کسی اور نے نہیں للکارا، بلکہ پاپا، پھپھو اور پپو پارٹی نے للکارا ہے، لیاقت آباد میں جو چیلنج کیا گیا، اسے قبول کرتے ہیں، جبکہ یہ تو صرف ٹریلر ہے، ابھی تو پوری فلم باقی ہے اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ٹنکی گراونڈ میں نوٹنکی کا میلہ سجا کر یہ سمجھا گیا کہ فاتح بن کر نکلے ہیں، لیکن ہمارے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ اگر مہاجر صوبے کا مطالبہ نہیں آیا، تو ہم نے لوگوں کو روکا ہوا ہے، جبکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو غدار نہیں کہیں گے، اب واپسی کا گیئر لگ گیا ہے، جتنے لوگ چھوڑ کر گئے، اب اس سے زیادہ ہمیں جوائن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 722659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش