0
Saturday 5 May 2018 23:23

تحریک انصاف کا 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان

تحریک انصاف کا 12 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سید علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد سے آزاد ہو چکا ہے، 12 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے، الیکشن سے پہلے ایک گرینڈ جلسہ بھی کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ شہر کراچی کو دوبارہ لسانی سیاست کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اس شہر میں گڑبڑ ہو، جس کو آپ مستقل قومی مصیبت کہہ رہے ہیں، 88ء سے آپ کے اتحادی رہے ہیں، بلاول کو بلدیہ فیکٹری کی اتنی فکر ہے تو مورائی، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی ریلیز کریں۔ اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم پنجابی، پٹھان، مہاجر کے نام پر کراچی اور سندھ کو بٹنے نہیں دیں گے، کراچی میں اب ایم کیو ایم کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 722663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش