QR CodeQR Code

کوٹلی میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈائون

6 May 2018 09:36

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سے شروع ہونے والا احتجاج سموسہ چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہو گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاجر حکومت کو سالانہ کروڑوں کے ٹیکس دیتے ہیں، بدلے میں مایوسیاں ملتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران کوٹلی کے صدر ملک یعقوب احمد منہاس کی قیادت میں کوٹلی میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈائون، شہر میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگ پھٹ پڑے اور سڑکوں پر نکل آئے۔ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول سے شروع ہونے والا احتجاج سموسہ چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہو گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاجر حکومت کو سالانہ کروڑوں کے ٹیکس دیتے ہیں، بدلے میں مایوسیاں ملتی ہیں، ہمارے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، کتنے بڑے ظلم کی بات ہے کہ بجلی پیدا کرنے وا لا ڈیم ہمارے آبائو اجداد کی قبروں پر بنا اور ہم ہی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، خاموش نہیں رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 722704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722704/کوٹلی-میں-بجلی-کا-طویل-ترین-بریک-ڈائون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org