0
Monday 16 May 2011 13:45

مصری وزیر خارجہ نبیل الاعرابی عرب لیگ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب

مصری وزیر خارجہ نبیل الاعرابی عرب لیگ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب
قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ مصری وزیر خارجہ نبیل اعرابی کو عرب لیگ کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ سبکدوش سیکریٹری جنرل عمرو موسیٰ کا جانشین منتخب کرنے کے لیے اتوار کو قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حیران کن طور پر نبیل الاعرابی کو متفقہ طور پر بائیس رکنی تنظیم کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ اس سے قبل مصری سفارتکار مصطفیٰ الفکی کو مصر کی جانب سے امیدوار بنایا گیا تھا، تاہم سابق صدر حسنی مبارک کا قریبی ساتھی ہونے کی وجہ سے آخری وقت پر ان کا نام واپس لے لیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہونا تھا۔ عرب لیگ کے انتخاب میں سیکریٹری جنرل کیلئے مصری وزیر خارجہ نبیل العرابی کے مدمقابل قطری حکومت کے نمائندے تھے۔ مگر سفارتکاری کے نتیجے میں قطر نے اپنے نمائندے کا نام واپس لے لیا۔ نبیل العرابی اپنے ہم وطن امر موسیٰ کی جگہ لیں جو دس سال تک عرب لیگ سیکریٹری جنرل رہے۔ 
خبر کا کوڈ : 72287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش