0
Monday 7 May 2018 17:36

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام ٹائمز۔ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے بحیثیت کمانڈر کراچی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی جہاں ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے نو منتخب کمانڈر کراچی کو ذمہ داری سپرد کی۔ نومنتخب کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق کراچی میں قائم پاک بحریہ کے تمام ٹریننگ یونٹس کے سربراہ ہوں گے۔ کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں وہ بحیثیت ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ ریئر ایڈمرل آصف خالق نے 1983 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1985ء میں آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور وہ بطور کمانڈنگ افسر پی این ایس بابر، خیبر اور کمانڈر اٹھارویں ڈسٹرایئر اسکواڈرن کے عہدے پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ریئر ایڈمرل آصف خالق نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈائر یکٹر نیول وارفیئر اینڈ آپریشنل پلانز، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (پلانز)، پرنسپل سیکریٹری برائے چیف آف دی نیول اسٹاف، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کرنے والے ریئر ایڈمرل آصف خالق پیرس میں بحیثیت آرمی اور نیول اتاشی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ریئرایڈمرل آصف خالق کو حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز (ملٹری) اور حکومت فرانس نے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے اعزازات عطا کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش