0
Saturday 5 May 2018 12:54

یمن کے اسٹریٹجک جزیرے "سقطری" میں کشیدگی بڑھ گئی

یمن کے اسٹریٹجک جزیرے "سقطری" میں کشیدگی بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کی معزول حکومت کے درمیان "سقطری" کے اسٹریٹجک جزیرہ پر کشیدگی شدید ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ بعض لوگوں نے "سقطری" جزیرے کو دیر سے دریافت کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے مشیر انور قرقاش نے یمن کی مستعفی حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انتہائی کشیدگی کے بار ے میں لکھا ہے کہ بعض لوگوں نے عربی اور متحدہ عرب امارت کے اتحاد کو کمزور کرنے کے لئے سقطری (یمنی جزیرہ) کو دیر سے کشف کیا ہے۔ قرقاش نے اپنے ٹوئیٹر کے صفحے پر لکھا ہے کہ ہمارے سقطری اور وہاں کے باشندوں کے ساتھ تاریخی اور خاندانی تعلقات ہیں اور یمن کے افراد (جزیرہ کے رہائشی) کی سختی، درد اور مصیبت میں کہ جن کی وجہ حوثی ہیں، ہم وہاں کے باشندوں کی معیشت اور تعلیم و تربیت کے شعبہ میں حمایت کریں گے۔

اسپٹنک سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق متحدہ امارات اور یمن کی معزول حکومت کے درمیان پیش آنے والے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے سعودی عرب کی فوجی کمیٹی سقطری کے جزیرے میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب عربی ذرائع نے متحدہ عرب امارات کے پانچویں فوجی طیارے کی کئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ جزیرہ میں داخل ہونے کی خبر دی ہے۔ یمن کی معزول حکومت کے ایک ذمہ دار نے شبکہ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات کی فورسز نے یمن کی معزول حکومت کی فورسز کے وہاں موجود ہوتے ہوئے سقطری کے ائیر پورٹ اور اس کی بندرگاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین نے بھی جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی فوج نے سقطری کے خوبصورت جزیرے کے ائیر پورٹ پر قبضہ کر لیا ہے اور معزول یمنی حکومت کی فوج کو وہاں سے نکال دیا ہے۔ یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عربی اتحاد کے دوسرے بڑے رکن متحدہ عرب امارات اور یمن کے درمیان اختلافات ایک سال پہلے سے شدت اختیار کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش