QR CodeQR Code

یمن کا سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

سعودی جنگی طیاروں کی صنعاء پر بمباری، 6 افراد شہید، درجنوں زخمی

7 May 2018 08:59

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب میں "صرواح" کے علاقے کو چار بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے شہر صنعا کے مرکز میں میدان التحریر پر واقع یمن کے صدارتی دفتر پر چند مرتبہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی میزائل یونٹ نے مغربی یمن کے شہر موزع کے مغرب میں سعودی ایجنٹوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بیلیسٹک میزائل "قاهر 2 ایم" کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یمن کے میزائل یونٹ نے اتوار کے دن "قاهر 2 ایم" بیلیسٹک میزائل سے مغربی یمن کے شہر موزع کے مغرب میں سعودی عرب کی جارح فورسز اور انکے ایجنٹوں کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ سعودی حکومت کی قیادت میں عربی اور امریکی اتحادیوں نے 26 مارچ 2015ء سے اب تک ہوائی، زمینی اور سمندری جارحیت اور اس ملک کے مکمل محاصرے کے دوران چودہ ہزار سے زیادہ یمنیوں کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
سعودی جنگی طیاروں کی صعدہ پر بمباری
تحریک انصار اللہ کے ٹی وی چینل المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شمال میں شہر صعدہ کے نزدیک الصحن کے علاقے میں دو پٹرل پمپوں کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب میں "صرواح" کے علاقے کو چار بار بمباری کا نشانہ بنایا۔ سعودی جنگی طیاروں نے شہر صنعا کے مرکز میں میدان التحریر پر واقع یمن کے صدارتی دفتر پر چند مرتبہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 722897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722897/یمن-کا-سعودی-ایجنٹوں-کے-ٹھکانوں-پر-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org