0
Monday 7 May 2018 19:10

کراچی، چینی شہری کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی، چینی شہری کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چینی شہری چن زو کے قتل میں ملوث دو ملزمان حیدر آباد سے پکڑے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کیلئےخط لکھ رہے ہیں۔ تین ماہ قبل کراچی کے علاقے زمزمہ میں چینی باشندے کے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان پکڑے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کہتے ہیں کہ حیدر آباد سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کیلئےخط لکھ رہے ہیں۔ ثاقب اسماعیل کا کہنا تھا کہ چینی شہری چن زو کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ کمپنی کا اندورنی اختلافات کا شاخسانہ لگتا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹارگٹ کلر کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آور کی شناخت میں مدد دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 722899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش