0
Monday 7 May 2018 21:21

جنوبی وزیرستان، دوتانی قبائل کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

جنوبی وزیرستان، دوتانی قبائل کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے دوتانی قبائل نے پولیو مہم سے بایئکاٹ کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ جب تک حکومت ان کے زمین کا تنازعہ حل نہیں کرتا وہ لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلایئں گے۔ دوتانی قبیلے کے افراد نے سڑک پر آکر پولیو مہم کے متعلق بینرز کو آگ لگائی اور احتجاج کیا۔ جبکہ دوسری جانب آج جنوبی وزیرستان میں 5 روزہ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور ایجنسی کے نو علاقوں میں 84000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایجنسی سرجن کے مطابق آج سے شروع ہونے والے پولیو مہم میں 536 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور سخت سکیورٹی میں پولیو کی ٹیمیں علاقوں میں راوانہ ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کے ہمراہ لیویز فورسز، خاصہ دار فورس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ دوتانی قبیلے کے بائیکاٹ کے بارے میں جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سہیل احمد نے کہا کہ محض ایک قبیلے کے بائیکاٹ سے پولیو مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جبکہ زمین کے تنازعے کے حل کے لئے دوتانی قبائل کا جرگہ بلایا جایئگا۔ انہوں نے بتایا کہ کل سے توئی خولہ کے علاقے میں پولیو مہم شروع کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے دیگر علاقوں میں والدین اپنے مسائل کے حل اور حکومت سے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے پولیو کے قطرے سے انکار کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کافی عرصے سے پیش آ رہے ہیں لیکن سب سے پرانا اور قابل ذکر واقعہ فروری 2016 میں قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں پیش آیا، جہاں والدین نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران دھمکی دی کہ اگر انہیں اس سے چھٹکارا نہ دلایا گیا تو وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائیں گے۔ حالیہ واقعہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں پیش آیا۔ آج کل اکثر علاقوں میں سالانہ امتحانات ہو رہے ہیں اور اس علاقے کے والدین کو شکایت ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے امتحانات کی مناسب تیاری نہیں کر پا رہے۔ ایسے میں انہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر ان کے علاقے کو بجلی کی مناسب ترسیل نہیں کی گئی تو وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 722937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش