0
Tuesday 8 May 2018 09:21

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ظالمانہ کارروائیوں میں کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد رفیع بٹ سمیت 14دیگر کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام گڑھی دوپٹہ میں سینکڑوں طلبا و طالبات اور عوام کا سرینگر روڈ پر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ طلبہ نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔،پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لئے کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے جبکہ اقوام عالم اس قتل عام پر مجرمانہ خاموشی کا ارتکاب کر رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 723003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش