QR CodeQR Code

کے پی میں گرمیوں کی تعطیلات کی فیس یکمشت لینے پر 22 بڑے سکولوں کے اکاؤنٹ فریز

8 May 2018 12:06

خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ان 22 اداروں کیجانب سے اتھارٹی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی، یہ اقدام پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام بینک ان اکاؤنٹس کو فریز کرنے کے پابند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیہ کی خلاف ورزی پر 22 بڑے سکولوں کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات کی فیس یکمشت لینے سے منع کیا گیا تھا، تاہم ان 22 اداروں کی جانب سے اتھارٹی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ اتھارٹی کے حکام کے مطابق اقدام پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام بینک ان اکاؤنٹس کو فریز کرنے کے پابند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 723051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723051/کے-پی-میں-گرمیوں-کی-تعطیلات-فیس-یکمشت-لینے-پر-22-بڑے-سکولوں-اکاؤنٹ-فریز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org