0
Tuesday 8 May 2018 18:38

لنڈی کوتل بازار پچھلے ۳ سالوں سے بجلی سے محروم

لنڈی کوتل بازار پچھلے ۳ سالوں سے بجلی سے محروم
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی لنڈی کوتل بازار کو پچھلے ۳ سالوں سے بجلی کی فراہمی روک دی گئی ہے، جسکے باعث بازار کی تاجر برادری سخت مشکلات کا شکا ر ہے۔ آج اسی سلسلے میں بازار کے دوکانداروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری کے راہنما امجد شینواری اور سلمان شینواری نے کہا کہ واپڈا والوں نے تین سال پہلے بازار سے بجلی کاٹ دی ہے، جسکی وجہ سے کاروبار مندی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل بازار کے صدر کی نااہلی کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور دکانداروں کیساتھ کئے گئے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ اگر رمضان سے پہلے پولیٹیکل انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی بحال نہ کی تو وہ لوگ بازار کو بند کرکے دھرنا دینگے۔ مظاہرین نے آخر میں باچا خان چوک سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں بجلی کے بل ادا کرنے کا رواج نہیں ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں بجلی کے بل دینے میں چھوٹ دی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل بازار کے حدود کمرشل ایریا میں آتے ہیں اور ہیاں پر بجلی کے بلوں کی ادایئگی لازمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوکانداران چاہتے ہیں کہ ان سے دکان کی سر پر مقررہ  پیسے لئے جایئں لیکن ٹیسکو کے حکام اس کے لئے تیا ر نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ بل کے حساب سے ادایئگی کی جائے۔ معلومات کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں ستر فی صد دوکانداروں نے بجلی کے میٹر لگائے ہیں جبکہ باقی دکانداران میٹر لگوانے لے لئے تیا نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 723148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش