QR CodeQR Code

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کا حملہ

7 May 2018 01:48

ٹیلی ویژن نیٹ ورک ای پی ٹی این کی رپورٹ کیمطابق عراقی فوج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے فضائی حملے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر عراقی ائیر فورس کے ایف۔ 16 جنگی طیاروں نے اتوار کے روز دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ اس ٹھکانے میں دہشتگرد گروہ داعش کے اہم کمانڈرز اور دیگر اصلی عناصر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج کے ترجمان نے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر عراق کے فضائی حملے کی تفصیلات بیان کیں ہیں۔ ٹیلی ویژن نیٹ ورک ای پی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے فضائی حملے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر عراقی ائیر فورس کے ایف۔ 16 جنگی طیاروں نے اتوار کے روز دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔ اس ٹھکانے میں دہشت گرد گروہ داعش کے اہم کمانڈرز اور دیگر اصلی عناصر موجود تھے۔ یہ ہیڈ کوارٹر شام میں الدشیش کے جنوبی علاقے سے ڈیڑھ کلو میٹر اور عراقی سرحد سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ انہون نے کہا کہ عراق کی فوج کا اس ٹھکانے پر ہوائی حملہ کامیاب رہا اور یہ ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 723218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723218/شام-میں-داعش-کے-ٹھکانوں-پر-عراقی-جنگی-طیاروں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org