0
Wednesday 9 May 2018 09:43

احسن اقبال کے بازو کی ہڈی جوڑنے کیلئے ڈالی گئی نالی نکال دی گئی

احسن اقبال کے بازو کی ہڈی جوڑنے کیلئے ڈالی گئی نالی نکال دی گئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بازو کی ہڈی جوڑنے کیلئے ڈالی گئی نالی نکال دی گئی جبکہ مرہم پٹی کے بعد انہیں دوبار آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا، احسن اقبال کی خیریت دریافت کرنے کیلئے سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کو دوبارہ ڈریسنگ کیلئے سرجیکل یونٹ منتقل کیا گیا جہاں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایازکی قیادت میں ٹیم نے مرہم پٹی کی اور بازو میں ڈالی گئی نالی کو باہر نکال دیا۔ بعدازاں احسن اقبال کو دوبارہ ان کے پرائویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء دانیال عزیز، طارق فضل چودھری اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سروسز ہسپتال پہنچے اور وزیر داخلہ کی عیادت کی۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق احسن اقبال ابھی مزید چند دن ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔ چئیرمین نادرا یوسف مبین اور ایم ایم اے رہنماوں نے بھی احسن اقبال کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﮯ ﻣﺠﺮﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﯿﻔﺮ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺕ ﮐﯽ ﺟﺎﺋیں ﮐﮧ ﯾﮧ ﺣﻤﻠﮧ ﮐﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﮐﯽ ﺍﯾﻤﺎ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ چوتھے روز بھی سروسز ہسپتال کی حدود اور اطراف میں رینجرز کی نفری سمیت پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ عام شہریوں کو وی وی آئی پی وارڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی کے 2 نابینا طالبعلم بھی احسن اقبال کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 723261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش