QR CodeQR Code

پشاور میں آپریشن جاری، 2 اشتہاریوں سمیت 44 گرفتار

9 May 2018 09:45

ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ داود زئی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سکیورٹی فورس کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے شخص اسحاق سکنہ چارسدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن میں 2 اشتہاریوں سمیت 44 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے ملزم سمیت 23 غیر رجسٹر کرایہ داروں کو بھی دھر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں پشاور بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے جبکہ داود زئی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سکیورٹی فورس کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر اور خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے والے شخص اسحاق سکنہ چارسدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دیگر کارروائیوں میں 2 اشتہاریوں سمیت 44 جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے 9 پستول، 2 کلاشنکوفیں، 2 رائفلیں، سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس، ایک کلو چرس اور 4 بوتل شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ اسی طرح مختلف تھانوں کی حدود میں تحفظ مکانات ایکٹ کے تحت سخت ایکشن لیتے ہوئے 23 افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 723262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723262/پشاور-میں-ا-پریشن-جاری-2-اشتہاریوں-سمیت-44-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org