0
Wednesday 9 May 2018 09:57

احسن اقبال حملہ، جے آئی ٹی نے تحقیقات تیز کردیں،8 گرفتار

احسن اقبال حملہ، جے آئی ٹی نے تحقیقات تیز کردیں،8 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی تحقیقات کا سلسلہ تیز کر دیا، پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پر حملے سے متعلق واقعے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جے آئی ٹی اراکین نے نارروال کے علاقے میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جبکہ احسن اقبال کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ دوسری جانب جے آئی ٹی بننے کے بعد پولیس مزید متحرک ہوگئی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیر حراست ملزموں کا تعلق تحریک لبیک یارسول اللہ سے بتایا جا رہا ہے اور انہیں تھانہ سٹی، صدر، کوٹ نیناں، نور کوٹ اور شاہ غریب میں تفتیش کیلئے رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب شکرگڑھ سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے مقامی رہنما علامہ قاسم کا کہنا ہے پولیس نے بلاجواز درجن کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی نہ ہی ہم اپنے کارکنوں کو ایسی تعلیمات کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ہماری جماعت کو بدنام کر رہی ہے جو ایک غیر سیاسی اور بھونڈی حرکت ہے۔
خبر کا کوڈ : 723265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش