QR CodeQR Code

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

9 May 2018 09:58

خیبر پختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اسکا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 8 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کا دورانیہ 20 سے 30 سیکنڈز تھا۔ خیبر پختونخوا کے شہروں صوابی، پاراچنار، سوات، ایبٹ آباد، مردان، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک خیبر پختونخوا میں زلزلے سے کسی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ دوسری جانب پنجاب کے شہروں میانوالی، سرگودھا اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔


خبر کا کوڈ: 723267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723267/اسلام-آباد-سمیت-خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-شہروں-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org