0
Wednesday 9 May 2018 11:19

بنوں، زلزلے کے دوران اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 6 طلباء زخمی

بنوں، زلزلے کے دوران اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 6 طلباء زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں زلزلے کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 6 طالب علم زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ اسکول ٹانچی بازار میں طلباء میں بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ کے باعث اسکول کی 2 منزلہ عمارت سے متعدد طلبا نے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 6 طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو کے عملے نے زخمی ہونے والے طالب علموں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد سمیت خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹر شمال تھا۔
خبر کا کوڈ : 723297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش