QR CodeQR Code

اسرائیل نے بیت المقدس سمیت عرب ممالک ایک بڑے حصے پر ناجائز تسلط قائم رکھا ہے، شوکت رضا انصاری

16 May 2011 18:17

اسلام ٹائمز:صدر آئی ایس او گلگت ڈویژن نے کہا کہ امریکہ نے 16 مئی کے دن دُنیا بھر سے یہودیوں کو مشرق وسطی میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور مسلمانوں کی عملمداری کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل نامی ریاست تشکیل دی، اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح 16 مئی کو امام خمینی و شہید ملت جعفریہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی امریکہ مخالف ریلیاں نکالے گی


گلگت:اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت کے ڈویژنل صدر شوکت رضا انصاری نے کہا کہ امریکہ نے 16 مئی کے دن دُنیا بھر سے یہودیوں کو مشرق وسطٰی میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور مسلمانوں کے عمل دخل کو ختم کرنے کے لئے اسرائیل نامی ریاست تشکیل دی، جس نے آج بیت المقدس سمیت عربوں کی سرزمین کے ایک بڑے حصے پر ناجائز تسلط قائم رکھا ہے۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح 16 مئی کو امام خمینی و  شہید ملت جعفریہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی امریکہ مخالف ریلیاں نکالے گی۔ اس سلسلے میں آئی ایس او اور شعبہ طالبات کے تحت مرکزی امام بارگاہ نومل کے علاوہ گلگت ڈویژن کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امریکہ مردہ باد ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ آئی ایس او گلگت ڈویژن کے تحت مرکزی احتجاجی جلوس المصطفٰی ہاوس گلگت سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہو گا جو مرکزی امامیہ جامع مسجد سے ہوتے ہوئے اتحاد چوک پر جلسے کی شکل اختیار کریگا، جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور سیاسی شخصیات خطاب کرینگی۔ 


خبر کا کوڈ: 72332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72332/اسرائیل-نے-بیت-المقدس-سمیت-عرب-ممالک-ایک-بڑے-حصے-پر-ناجائز-تسلط-قائم-رکھا-ہے-شوکت-رضا-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org