0
Wednesday 9 May 2018 18:24

لاہور میں ایرانی سفارتخانے کا اہلکار لاپتہ، سکیورٹی ادارے تلاش کیلئے متحرک

لاہور میں ایرانی سفارتخانے کا اہلکار لاپتہ، سکیورٹی ادارے تلاش کیلئے متحرک
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایرانی مشن کا معائنہ کرنے کیلئے آنیوالا ایرانی فارن افسر لاپتہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق 50 سالہ محمود ظہرابی چند روز قبل ہی لاہور آیا تھا۔ ایرانی قونصلیٹ جنرل نے وزارت خارجہ کو اطلاع دیدی، محمود ظہرابی 8 ماہ کے دوران دوسری بار پاکستان آئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایرانی سفارتخانے کا 50 سالہ افسر محمود ظہرابی 3 مئی کو اپنے ہم منصب علی رضا تقوائی کیساتھ کراچی پہنچا، اور 5 مئی کو لاہور آیا۔ گلبرگ میں پاک لینڈ ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیا۔ 6 مئی کو قونصلیٹ کی مختلف میٹنگز کے بعد قونصلیٹ جنرل باقر گاشنی کے ساتھ شاپنگ کیلئے چلا گیا۔ شاپنگ کے بعد قونصلیٹ جنرل انہیں ہوٹل کے پاس چھوڑ گئے، تاہم محمود ظہرابی ہوٹل نہ پہنچے۔ پولیس نے ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے محمود ظہرابی کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 723438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش