0
Monday 16 May 2011 21:01

امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور:اسلام ٹائمز۔ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکی سفیر کیمرون منٹر کو ملک بدر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری نے لاہور میں دائر درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی ہے کہ ایبٹ آباد میں آپریشن ملک کی خودمختاری اور آزادی کے خلاف ہے، لہٰذا عدالت حکومت کو یہ حکم دے کہ وہ یہ معاملہ عالمی عدالت میں لے جائے اور جب تک امریکا پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی پر معافی نہ مانگے امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو بھی وطن واپس بلائے۔ درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا جب تک پاکستان سے معافی نہ مانگے نیٹو سپلائی کو اس وقت تک بند کیا جائے۔ بیرسٹر اقبال جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر کیمرون منٹر پاکستان میں رہ کر ملک کی خودمختاری کے سفارتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں اور ان کی یہاں موجودگی سے ملکی امن خطرے میں ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سلامتی اور سالمیت کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لیا جائے اور امریکہ کو باور کرایا جائے کہ کسی بھی خودمختار ملک میں اس طرح جارحیت عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش